ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فوج کے انجینئروں نے لداخ میں پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کیا

فوج کے انجینئروں نے لداخ میں پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کیا

Sun, 06 Nov 2016 19:35:04  SO Admin   S.O. News Service

لیہ؍ نئی دہلی، 6 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )لداخ کے ڈیم چوک میں چین کی سرحدی سیکورٹی فورسز کے احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے فوج کے انجینئروں نے لداخ ڈویژن میں مقامی گاؤں کے لیے آب پاشی کے مقصد سے پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔اس پائپ لائن کو لے کر اس ہفتے کی شروعات میں چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان ٹکراؤ کی حالت بن گئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چین نے اس بار ڈیم چوک میں حقیقی کنٹرول لائن کے قریب پیپلز آرمڈ پولیس فورس(پی اے پی ایف )تعینات کیا تھا جبکہ عام طور پر اس کے لیے پی ایل اے کو وہ تعینات کرتا ہے۔چینی فورس سرحد پر اس بار جمعہ کو پلاسٹک کے کیمپ ڈالنے آئی تھی لیکن فوج اور انڈو تبت سرحدی پولیس(آئی ٹی بی پی) کے جوانوں نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا۔ذرائع نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تین دنوں تک ٹکراؤ کی صورت حال بنی رہی اور کل شام یہ ختم ہوئی۔وہیں فوج کے انجینئروں نے پی اے پی ایف کی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیم چوک میں گاؤں کے لیے آبپاشی کے مقصد سے تقریبا ایک کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کام جاری رکھا۔یہ علاقہ لیہ سے 250کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ذرائع کے مطابق دولت بیگ اولڈی میں 2013میں پندرہ تک چلے تعطل کے بعد فوج اور آئی ٹی بی پی کی طرف سے فعال گشت کا فارمولہ اپنانے کا کافی فائدہ ہوا ہے اور چین فوج لداخ سیکٹر میں دراندازی کرتے وقت کافی محتاط رہتی ہے ۔ذرائع نے کہا کہ اس بار فوج اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے پی اے پی ایف کی سیکورٹی فورسز کو کیمپ ڈالنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں ایک کلومیٹر دور واقع اپنے بیس کیمپ میں سامان واپس لے جانے کو مجبور کر دیا۔


Share: